اکیلے میری جاں جینا مشکل ہے
Poet: جہانزیب کنجاہی دمشقی By: جہانزیب کنجاہی دمشقی, baghdad,iraqہجر کی سختیاں جینا مشکل ہے
تشنگی اور بیاباں جینا مشکل ہے
یہ ناخداوں نے کہا ہم سے
جلا کر کشتیاں جینا مشکل ہے
صورت ہی نہیں ملاقات کی
فاصلے اتنے درمیاں جینا مشکل ہے
کل خواب میں ملا تھا خوبرو
تھا چہرے سے عیاں جینا مشکل
سکوں کے واسطے نہیں یہ دنیا
یہ وہ جہاں ہے جہاں جینا مشکل ہے
کوئی ہمسفر ڈھونڈ لو جہاں
اکیلے میری جاں جینا مشکل ہے
More Love / Romantic Poetry






