Add Poetry

اگر ایسا نہیں ہوتا

Poet: Ansa By: Ansa, lahore

اگر ایسا نہیں ہوتا
کہ ہم سے تم نہیں ملتے
تو ہوتی زندگی کیسی
گلوں کا رنگ کیا ہوتا
کیا پنچھی یوں ہی چہچہاتے
کیا تارے فلک پھ جگمگاتے
ہوا میں ہوتی روانی کیا
بہاریں یوں ہی آتیں کیا
دھنک میں ہوتے رنگ کیسے
پھولوں میں ہوتی خوشبو کی
چاند کی ہوتی چاندنی کیا
کیا کوئل کوکتی باغوں میں
کی شفق بکھرتی یوں شاموں میں
حسین یہ کائنات ہے کتنی
تاحد نظر پھیلے نظاروں میں
مکمل ہر ذات ہے کتنی
یہ سب کچھ ایسا ہی تھا پہلے
یہ سب کچھ ایسا ہی ہوتا
اگر ہم تم نہیں ملتے
یہ تب بھی ایسا ہی ہوتا
اگر ہم تم نہیں ملتے
تو ہر منظر لیکن ادھورہ تھا
گو تم کو پا سکے نہ ہم
گو کہانی اپنی ہے ادھوری
ہر منظر مگر اب مکمل ہے
کائنات اب اپنی ہے پوری

Rate it:
Views: 791
06 Feb, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets