Add Poetry

ایسا بھی ہو جاتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

ایسا بھی ہو جاتا ہے
ہو جاتا ہے ایسا بھی
جو سوچیں وہ ہو جائے
جو نہ سوچیں نہ ہو پائے
اور کبھی یوں بھی ہوتا ہے
جو سوچیں وہ نہ ہو پائے
اور کبھی وہ ہو جاتا ہے
جو کبھی نہ سوچ میں آئے
ایسا بھی ہو جاتا ہے
چاہنے سے پہلے کبھی
جو نہ سوچا ہو ابھی
وہ سب ہوتا ہی جائے
اور کبھی برسوں کی چاہت
برس ھا برس سوچوں پر
بس حاوی ہو کہ رہ جائے
سوچتے برسوں بیت جائیں
لیکن پوری نہ ہو پائے
چاہت ادھوری ہی رہ جائے
ایسا بھی ہو جاتا ہے
ہو جاتا ہے ایسا بھی
 

Rate it:
Views: 355
19 Jul, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets