ایسا کام انسان نہیں کرتا

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

اب کوئی کسی پہ احسان نہیں کرتا
کسی کی خاطر قربان اپنی جان نہیں کرتا

دنیا میں ایک دن امن قائم ہو گا
کوئی اب یہ گمان نہیں کرتا

ایک بار جو یہاں آجاتا ہے
دوبارہ آنے کا ارمان نہیں کرتا

جتنی انسان تباہی کر رہا ہے
اس طرح تو شیطان نہیں کرتا

جو آدم زاد کا خون بہاتے رہیں
ایسے کام تو کوئی انسان نہیں کرتا

Rate it:
Views: 424
28 Nov, 2008