ایسی بات کرتے ہیں (٢)

Poet: UA By: UA, Lahore

سب کے ساتھ کرتے ہیں
ایسی بات کرتے ہیں

شب کو سحر بنائے جو
اداسیاں مٹائے جو
مسرتیں پھیلائے جو
دشمنی مٹائے جو
دوستی بڑھائے جو
فتنہ دور بھگائے جو
امن کو پھیلائے جو
نفرتیں مٹائے جو
محبتیں بڑھائے جو
خوشیاں پھیلائے جو
سب کو اپنا بنائے جو

سب کے ساتھ کرتے ہیں
ایسی بات کرتے ہیں

Rate it:
Views: 425
12 Dec, 2013