Add Poetry

ایسی درگار کے پیروں میں مرا ذکر تو ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

رہِ الفت کے سفیروں میں مرا ذکر تو ہے
تری راہوں کے ٖفقیروں میں مرا ذکر تو ہے

کب یہ حالات لے جاتے ہیں ترے در پہ مجھے
ترے ہاتھوں کی لکیروں میں مرا ذکر تو ہے

کیا ہوا آج میں یاقوت یا مر جان نہیں
پھر بھی الماس سے ہیروں میں مرا ذکر تو ہے

اور اب ہجر میں رہنے کی سزا مجھ کو نہ دے
زندگی تیرے اسیروں میں مرا ذکر تو ہے

جس کے آنگن میں جھکیں پیار کی کرنیں وشمہ
ایسی درگار کے پیروں میں مرا ذکر تو ہے

Rate it:
Views: 313
11 Dec, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets