ایمان

Poet: Imran Gohar By: imran, Faisalabad

صورتِ آدمی رحمان سے مِلا ہوتا
تو اگر آقائےِ جہان سے مِلا ہوتا

گوش با گوش بڑے شوق سے تُجھے سُنتا
تیرا لہجہ فقط قرآن سے مِلا ہوتا

ہر ایک گام بھلائی بکھیرتا تو بھی
تُجھے یہ وصف مہربان سے مِلا ہوتا

اپنے راہیں پہ ہرگز نہ بھروسہ کرتا
اے کاش سچے پاسبان سے مِلا ہوتا

ہاتھ میں ہوتا یداللہ تو کوئی بات ہوتی
قدِ گوہر بھی آسمان سے مِلا ہوتا

جاری ہے

Rate it:
Views: 728
24 Jan, 2011