Add Poetry

ایمان اور خلوص

Poet: UA By: UA, Lahore

ایمان اور خلوص سے دامن اگر بھر لے
ہر کام بنتا جائے گا ارادہ تو اگر کر لے

تیری خواہش تیری مرضی تیری قسمت تیری دولت
تیرے ہاتھوں میں ہوگی تو ابھی تھوڑا صبر کر لے

مشکل سہے بنا کبھی آسانی میسر نہیں ہوتی
سحر کا لطف آئے گا ذرا سی شب بسر کر لے

مشکل گھڑی ٹل جانے دے منزل پاس آئے
دل وسواس میں کامل یقیں پیدا اگر کر لے

تو اکیلا نہیں تیرے ساتھ دعاؤں کا سایہ ہے
دعاؤں میں دعاؤں کی طرح پیدا اثر کر لے

کوئی دیوارتیرا راستہ نہیں روک سکتی
خدا کے نام سے ہر گام آغاز سفر کر لے

مجھے زندگی نے عظمٰی یہی درس دیا ہے
جیسا بھی وقت آئے ہنس کر گزر کر لے

Rate it:
Views: 377
16 Mar, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets