ایک اجنبی چہرہ۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Islamabadوہی اک اجنبی چہرہ میرے خوابوں میں آتا ھے
اداسی دیکھتی ھوں جب بھی اس کی گہری آنکھوں میں
چرالیتا ہے یہ منظر میری ھر نیند کا لمحہ
اداسی اس کےچہرے کی مجھے سونے نہیں دیتی
مجھے احساس ھوتا ھے،کہ اس کی گرم سانسیں بھی
مجے سونے نہیں دیتیں،مجھے جینے نہیں دیتیں
مجھے احساس ھوتا ھے،وہی ایک اجنبی چہرہ
میرے نزدیک آکر یوں اپنی دھڑکن کی
سلاتا ھے مجھے اور دفعتا پھر لوٹ جاتا ھے
اک اجنبی چہرہ میرے خوابوں میں آتا ھے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad