میرا قلم، میرا بستہ، میرا استاد نہ چھین
جو رستہ میری درسگاہ کا رستہ ہے
وہ رستہ، میری درسگاہ نہ چھین
میں جاننا چاہتا ہوں
مجھ سے
میرے جاننے کا حق نہ چھین
گر تجھ کو چھیننا ہی ہے تو
میرے ہاتھ سے
بوٹ پالش کا تھیلا
کار واش کا وائپر
کوڑے کا تھیلا چھین
میں جینا چاہتا ہوں
مجھ سے میرے جینے کا حق نہ چھین