ایک تمہاری ذات پہ
Poet: UA By: UA, Lahoreاندھا اعتقاد کیا ایک تمہاری ذات پہ
اندھا اعتماد کیا ایک تمہاری بات پہ
کیا خبر تھی تم ہی میرے دل کا چین چراؤ گے
کیا خبر تھی تم ہی میری جان کو روگ لگاؤ گے
کتنے موسم ہم نے دیکھے کتنے موسم ہم نے برتے
کتنے پل ہم ساتھ رہے اور کتنے پل ملنے کو ترسے
اتنی آسانی سے تم یہ کیسے بھول جاؤ گے
تم نے کیسے کہہ دیا تم یہ سب بھول جاؤ گے
دل لگی سمجھتے رہے کیونکر دل کی لگن کو
کھیل تماشا سمجھا ہے کیونکر میرے جیون کو
کبھی اپنی وفاؤں کا تم سے صلہ لیا ہے میں نے
اور تمہاری جفاؤں کا تم سے گلہ کیا ہے میں نے
آج ختم کر دو یہ قصہ ایک ہماری بات پہ
کیونکر اعتماد کیا میں نے تمہاری بات پہ
اندھا اعتقاد کیا ایک تمہاری ذات پہ
اندھا اعتماد کیا ایک تمہاری بات پہ
More General Poetry






