ایک جیسی تو کہانی نہیں رہنے والی
Poet: Ali Adnan By: M.ali, Lahoreایک جیسی تو کہانی نہیں رہنے والی
میں رہوں گا یہ جوانی نہیں رہنے والی
جس کے پانی سے کسی آنکھ میں پانی آئے
ایسے دریا کی روانی نہیں رہنے والی
میں نہ ہوں گا تو یہ منظر بھی نہ ہو گا شاید
یہ جو تصویر ہے یعنی نہیں رہنے والی
نیند رہ جائے گی اور خواب چلے جائیں گے
رات رہ جائے گی رانی نہیں رہنے والی
More Sad Poetry






