ایک دریا وفا کا بہانے کے بعد
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیاایک دریا وفا کا بہانے کے بعد
اک فسانہ نیا ہے فسانے کے بعد
اب مکمل ہی سمجھو کہانی مری
اور رکھا ہی کیا ہے سنانے کے بعد
داغ لگ جائے تو چھوڑتا ہی نہیں
پھر یہ مٹتا کہاں ہے مٹانے کے بعد
ریگِ صحرا میں درد و الم بڑھ گیا
ایک کاغذ کی ناؤ جلانے کے بعد
کیا سیاست ہے یہ آج کل چل رہی
پھر سے اٹھنا کسی کو گرانے کے بعد
مجھ کو پیارا لگے ہے مرا ہی جہاں
میرا خلوت کدہ ، آستانے کے بعد
لب پہ آتے تو ہیں زعفرانی حروف
آنکھ بھر آئے تو مسکرانے کے بعد
کس کے ہاتھوں میں وشمہ کھلونا بنی
کس نے چھوڑا ہے دل کو لگانے کے بعد
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad