ایک چپ کھائے گئی ہے مجھ کو

Poet: ثروت زہرا By: سلمان علی, Lahore

ایک چپ کھائے گئی ہے مجھ کو
آگہی ڈھائے گئی ہے مجھ کو

زندگی میرے سنورنے کے لیے
درد پہنائے گئی ہے مجھ کو

بے خودی آپ تلک لائی تھی
سو وہی لائے گئی ہے مجھ کو

آپ نے راکھ کیا اڑنے کو
خاک دفنائے گئی ہے مجھ کو

میرے ادراک کی مجبوری سے
بات بہلائے گئی ہے مجھ کو

چاند اس طور سے اترا شب میں
رات گہنائے گئی ہے مجھ کو

Rate it:
Views: 612
08 Mar, 2022