Add Poetry

اے انسانیت

Poet: Ibneadham By: Ibneadham, sialkot

میرے ہاتھوں کی لکیروں میں
مسیحائی اگر ہوتی
خدا نے مجھ کو روحیں پھونکنے کا
فن دیا ہوتا
میرا دامن پہاڑوں سا
کشادہ اور وسیع ہوتا
تیرے دکھ بانٹ لیتا میں
تیرے موسم بدل دیتا
تیری بے جان خوشیوں میں
میں روحیں پھونکتا جاتا
تیرے پیروں سے کانٹے
اور انگارے میں چن لیتا
میرے ہاتھوں کی لکیروں میں
مسیحائی اگر ہوتی

Rate it:
Views: 614
08 May, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets