اے رحمت یزداں
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillاے رحمت یزداں خطا کاروں پہ نظر کر
 اک حادثے کے بعد نیا حادثہ کیونکر
 
 تم کو شہ لولاک کی عظمت کا واسطہ
 پیغمبروں کی ثروت و حرمت کا واسطہ
 
 صدیق کی بے لوث محبت کا واسطہ
 فاروق کی بے داغ عدالت کا واسطہ
 
 عثمان کی پرسوز طبیعت کا واسطہ
 حیدر کے علم و فقر و شجاعت کا واسطہ
 
 بلال کی آواز کی نگہت کا واسطہ
 بوذر کے عشق اویس کی الفت کا واسطہ
 
 شہر نبی پہ برستی رحمت کا واسطہ
 شبیر کی بارعب شہادت کا واسطہ
 
 اپنے نبی کے راج دلاروں پہ رحم کر
 اے رحمت یزداں خطاکاروں پہ رحم کر
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 