اے میری سوئی پری جاگ ذرا دیکھ ذرا (گیت ) دوبارہ
Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanکتنا بے چین ہے تیرے لیے محبوب ترا
اے مری سوئی پری جاگ ذرا دیکھ ذرا
تیرے قدموں کے لیے لایا ہوں مہکے یہ گلاب
کھول دے آنکھیں تو ٹپکے گی محبت کی شراب
گرمئی حسن سے جلتا ہے بدن آج مرا
اے مری سوئی پری جاگ ذرا دیکھ ذرا
کتنی معصوم نظر آتی ہے یوں سوئی ہوئی
ایسا لگتا ہے حسیں خوابوں میں ہے کھوئی ہوئی
مجھ کو مدہوش سا کرنے لگا انداز ترا
اے مری سوئی پری جاگ ذرا دیکھ ذرا
تیری سوئی ہوئی آنکھوں سے محبت ہے مجھے
چوم لوں ریشمی زلفوں کو یہ حسرت ہے مجھے
میری شہزادی ترا پیار ہے اس دل میں بھرا
اے مری سوئی پری جاگ ذرا دیکھ ذرا
مسکراتی ہے تو کھل جاتی ہیں ہر سو کلیاں
جگمگاتی ہیں ترے حسن سے دل کی گلیاں
نازو انداز پہ تیرے ہے فضا نغمہ سرا
اے مری سوئی پری جاگ ذرا دیکھ ذرا
کتنا بے چین ہے تیرے لیے محبوب ترا
اے مری سوئی پری جاگ ذرا دیکھ ذرا
More Love / Romantic Poetry
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے روٹھ جانے کی ہی بات کیوں کرتے ہو
تم ہم سے منانے کی بات کیوں کرتے ہو
ہم یونہی پیار کر لیتے ہیں تمھیں
ہمیں تڑپانے کی بات کیوں کرتے ہو
اس بے رخی میں کتنی محبت ہے چھپی
پیار ہے پھر ترسانے کی بات کیوں کرتے ہو
باتیں ساری تم سے وابستہ اچھی لگتی ہیں
کیوں نہیں انھیں دھرانے کی بات کرتے ہو
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے
پھر بینا سے آزمانے کی بات کیوں کرتے ہو
تم ہم سے منانے کی بات کیوں کرتے ہو
ہم یونہی پیار کر لیتے ہیں تمھیں
ہمیں تڑپانے کی بات کیوں کرتے ہو
اس بے رخی میں کتنی محبت ہے چھپی
پیار ہے پھر ترسانے کی بات کیوں کرتے ہو
باتیں ساری تم سے وابستہ اچھی لگتی ہیں
کیوں نہیں انھیں دھرانے کی بات کرتے ہو
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے
پھر بینا سے آزمانے کی بات کیوں کرتے ہو
Bina
من میں تمھیں بسا کے من میں تمھیں بسا کے
انکھیوں میں تمھیں چھپا کے
پرستان تمھیں لے جا کے
رکھیں گے اپنا بنا کے
سنگ ہونگے نکاح سے
ہم اللہ کو گواہ بنا کے
خوشیاں منا کے
گھر تم سے بسا کے
چاند کی ٹھنڈک میں
مدھم مدھم روشنی میں
ہلکی ہلکی بارش میں
روپہلی دھوپ سنہری میں
ہولے ہولے دل ڈھڑ کتے
دھیرے دھیرے سانس چلتے
چاہت میں ڈوبے ڈوبے
اک دوسرے سے پیار کرتے
آپ کی شہد سی میٹھی باتوں میں کھوئے رہیں گے
بینا آپ کے ہوکے ہم آپ کے ہی ہوئے رہیں گے
انکھیوں میں تمھیں چھپا کے
پرستان تمھیں لے جا کے
رکھیں گے اپنا بنا کے
سنگ ہونگے نکاح سے
ہم اللہ کو گواہ بنا کے
خوشیاں منا کے
گھر تم سے بسا کے
چاند کی ٹھنڈک میں
مدھم مدھم روشنی میں
ہلکی ہلکی بارش میں
روپہلی دھوپ سنہری میں
ہولے ہولے دل ڈھڑ کتے
دھیرے دھیرے سانس چلتے
چاہت میں ڈوبے ڈوبے
اک دوسرے سے پیار کرتے
آپ کی شہد سی میٹھی باتوں میں کھوئے رہیں گے
بینا آپ کے ہوکے ہم آپ کے ہی ہوئے رہیں گے
Bina






