اے وعدہ فراموش تجھ سا تو نہیں میں
Poet: Muztar By: uzma ahmad, Lahoreہر ظلم تیرا یاد ہے بھولا تو نہیں میں
 اے وعدہ فراموش تجھ سا تو نہیں میں
 
 ساحل پہ کھڑے ہو تمہیں کیا غم چلے جانا
 میں ڈوب رہا ہوں ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں
 
 چپ چاپ سہی مصلضتاً وقت کے ہاتھوں
 مجبور سہی وقت سے ہارا تو نہیں ہوں
 
 مضطر کیوں مجھے دیکھتا رہتا ہے زمانہ 
 دیوانہ سہی ان کا تماشہ تو نہیں ہوں
 
 اے وعدہ فراموش تجھ سا تو نہیں میں
 ہر ظلم تیرا یاد ہے بھولا تو نہیں میں
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 