اے پروردگار پاک

Poet: UA By: UA, Lahore

اے پروردگار پاک
شکر ہے تیرا لاکھ لاکھ
عقل دی علم سیکھایا
تو نے ہمیں قرآن پڑھایا
تو نے ہمیں انسان بنایا
پہلے تھے ہم خاک
اے پروردگار پاک
شکر ہے تیرا لاکھ لاکھ
تیری دسترس میں ہیں
تیری ہی قدرت میں ہیں
کل مخلوق کائنات
بحر و بر زمیں افلاک
اے پروردگار پاک
شکر ہے تیرا لاکھ لاکھ
تیرے جیسا مہربان
تیرے جیسا راز دان
کوئی ملے گا کہاں
یہ جہاں یا وہ جہاں
اپنے بندوں کی رب تعالٰی
رکھتا ہے دنیا میں ساکھ
شکر ہے تیرا لاکھ لاکھ
اے پروردگار پاک
نیک بنا دے ایک بنا دے
دل سے اندیشے مٹا دے
تعصب و تفرقہ مٹا دے
مسلم کو مومن بنا دے
اہل ایماں کی ہو مولا
ہر کافر کے دل پہ دھاک
اے پروردگار پاک
شکر ہے تیرا لاکھ لاکھ

Rate it:
Views: 691
05 Mar, 2014