اے کاش۔۔۔
Poet: Tahir kiani By: Tahir shabbir kiani, khamis mashyt k.s.aاے کاش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
کہ دل ٹوٹتا نہ
صبر کا دامن تیرے ہاتھ سے
چھوٹتا نہ
اے جا ناں۔۔۔۔۔۔
دل اب روتا ہے
چار سو تجھے کھوجتا ہے
اکثر مجھ سے پوچھتا ہے
آخر ایسا کیوں ہوتا ھے۔؟
جو اپنا ہو وہ ساتھ کیوں چھوڑتا ہے
غموں سے تعلق کیوں جوڑتا ہے
پھر میں دل کی دیوانگی پہ ہنستا ہوں
پھر میں دل سے کہتا ھوں
اے پاگل دل یہ جگ کی
ریت پرانی ہے
کسی کو رشتے،ناطے
مجبوری کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے
کسی کو انا کی سولی پہ لٹکاایا جاتا ہے
اے دل ناداں۔۔۔۔۔۔
حقیقت تو یہ ہے کہ دل ٹوٹا نہیں کرتے بلکہ
دل توڑے جاتے ہیں
اپنوں کے ساتھ چھوٹا نہیں کرتے بلکہ
اپنے ساتھ چھڑ جاتے ہیں
خود غرض لوگ اجاڑ کے کسی کا گھر
اپنا گھر بساتے ہیں
مگر وہ یہ بھول جاتے ہیں
ایسے گھر تو کسی کے
““آنسؤوں““کی نذر ہو جاتے ہیں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad