اے کاش

Poet: UA By: UA, Lahore

اے کاش کوئی مجھے جانتا
میری طرح مجھ کو پہچانتا

میرے جذبوں میری چاہتوں کو
بنا دیکھے بنا پرکھے سچ مانتا

میں نے کبھی جس کو تولا نہیں
سچ جھوٹ جس کا ٹٹولا نہیں

بن دیکھے جس پہ کیا اعتبار
بن پرکھے جس پہ کیا دل نثار

وہ میری چاہت کو پہچانتا
میری طرح مجھے جانتا

اے کاش کوئی مجھے جانتا
میری طرح مجھ کو پہچانتا

Rate it:
Views: 761
18 Mar, 2009