درد سینے میں سدا اپنے چھپائے رکھنا
بات ہونٹوں پہ جو آئے تو دبائے رکھنا
دنیا والے تو ستائیں گے ہمیشہ تم کو
بات بے بات رلائیں گے ہمیشہ تم کو
سامنے سب کے سدا خود کو ہنسائے رکھنا
بات ہونٹوں پہ جو آئے تو دبائے رکھنا
زخم تو دیتے ہیں سب کوئی دوا کرتا نہیں
غیر رہتے ہیں کوئی اپنا ہوا کرتا نہیں
اپنے ہمزاد کو تم دوست بنائے رکھنا
بات ہونٹوں پہ جو آئے تو دبائے رکھنا
مطلبی لوگ ہیں سب مل کے دغا دیتے ہیں
دے کے غم چپکے ہی چپکے یہ ہنسا کرتے ہیں
ان کا تو کام ہے ہر لمحہ ستائے رکھنا
بات ہونٹوں پہ جو آئے تو دبائے رکھنا
لوگ چالاک ہیں ، باتوں میں کبھی آنا نہیں
سازشیں کرتے رہیں گے کبھی گھبرانا نہیں
آس کا دیپ سدا دل میں جلائے رکھنا
بات ہونٹوں پہ جو آئے تو دبائے رکھنا
درد سینے میں سدا اپنے چھپائے رکھنا
بات ہونٹوں پہ جو آئے تو دبائے رکھنا