باد صبا مجھے نہ چھیڑ
Poet: Mian Wajid Ali By: Wajid Ali, Okara باد صبا مجھے نہ چھیڑ میں رو دوں گا
جاگ اٹھیں نہ زخم پھر میں رو دوں گا
نہ بتائے حال کوئی اس دشمن جاں کا
دے نہ کوئی اس کی خبر میں رو دوں گا
کون جانے کتنے درد سہے ہیں دل ناتواں نے
کس قدر ہوا ہے چھلنی جگر میں رو دوں گا
اے ہوا تو ہی کچھ اس کا پتا دے
دیکھ کر سے پل بھر میں رو دوں گا
کوئی تو ہو جو جا کر کہہ دے اسے واجد
کھڑا ہے پھول لئے تیرا منتظر میں رو دوں گا
More General Poetry






