بارش کا قطرہ گِرا ہے آج پھر
Poet: ماہا سہیل By: ماہا سہیل, Lahoreبارش کا قطرہ گرا ہے آج پھر
یادوں کا پنّہ کھلا ہے آج پھر
لگتا ہے پھر آزمایہ گیا ہے مجھے
لگتا ہے پھر ذہن میں لایا گیا ہے مجھے
وہ دھول بھی ہٹی ہوگی ہولے ہولے
وہ رات بھی ڈھلی ہوگی ہولے ہولے
کچھ تو موسم بھی سہانہ ہوگا
کچھ تو انداز بھی دلفریب ہوگا
یوں تو نہیں نگاہِ خاص ہوں گے
کچھ تو لمہے دل کے قریب ہوں گے
سنو! بارش کا قطرہ گرا ہے آج پھر
سنو! یادوں کا پنٌہ کھلا ہے آج پھر
More Sad Poetry






