باعث آذار ھوجاتے ہیں لوگ
Poet: ghani ur rehman anjum By: ghani ur rehman anjum, karachiباعث آزار ھوجاتے ہیں لوگ
 راہ کی دیوار ھوجاتے ہیں لوگ
 
 عاقل و ہشیار ھوجاتے ہیں لوگ 
 جب کبھی زردار ھو جاتے ہیں لوگ
 
 عشق ھو جانے سے پہلے سوچ لو
 عشق میں بیکار ھو جاتے ہیں لوگ
 
 پہلے سب ھوتے ہیں سادہ اور پھر
 سیکھ کر فنکار ھو جاتے ہیں لوگ
 
 زندگی نعمت خدا کی ھے اگر 
 اس سے کیوں بیزار ھوجاتے ہیں لوگ
 
 ھم جنہیں آساں سمجھتے ہیں غنی
 بس وہی دشوار ھوجاتے ہیں لوگ
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 