Add Poetry

بد نام

Poet: Madni ali By: Madni Ali, Multan

کُچھ صبح کو کر میلا مجھے کُچھ شام کو بدنام کر
ملے خاک میں بھی نا جگہ اتنا مجھے گُمنام کر

کر ستم ایسا کہ تماشا بن جاؤں میں سب کی نظر کا
کبھی اِس گلی کبھی اُس گلی بد نام مجھے سرِ عام کر

میں تیری کھوئی قیمت میں تیرا وقار بن جاؤں
تُو میرے ظرف میرے وقار کو بے دردی سے نیلام کر

میرے خون کا قطرہ قطرہ نچوڑ لے جام میں
میرے کلیجے کے ٹکڑوں سے اپنے طعام کا اہتمام کر

کون چاہتا ہے قید سے رہائی طلب کسے آزادی کی
اپنی نظر کے طلبگاروں کو ہمیشہ کے لیے غلام کر

کُچھ ہو مزا میرے لٹنے کا،کُچھ ہو مزا تیرے لوٹنے کا
لوٹ لے جو میرا چین میرا سکون ایسا کوئی کام کر

حرف سے حرف ملا کر خود کو جوڑا ہے میں نے
تُو میرے نام کے ہر حرف کے ٹکڑے سے ٹکڑے تمام کر

اِک عرصے سے سوگوار رکھا ہے تیری بے رُخی نے علی
اپنی نظروں سے تھام کر میری سانسیں قصہ میرا تمام کر

Rate it:
Views: 767
09 Jul, 2020
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets