برباد کیا خود کوجو پیار کیا ہم نے
Poet: Seen Noon Makhmoor (س ن مخمور) By: Seen Noon Makhmoor (س ن مخمور), Karachiبرباد کیا خود کوجو پیار کیا ہم نے
سنت کے سواء سب کو چاہا جو خدا ہم نے
ایمان کی کہتا ہوں ایمان مکمل کب؟؟
گرچاہا محمد کے بن تجھ کو خدا ہم نے
تیری ہی عطا بندے بندوں کو ترے دیتے
ظالم ہیں جو سمجھے ہیں رب ان کو کہا ہم نے
اس دور ِیزیدی میں مرتے ہیں مگر چلنا
کب راہ ِحسینی پر چاہا ہے بھلا ہم نے
اعمال کی کمزوری تقدیر کے کھاتے میں
الزام کبھی خود کو پل کو نہ دیا ہم نے
More General Poetry






