برتر تم ہی کو مانا ہے
Poet: S. Hasnain Raza Saair By: S. Hasnain Raza, Karachiہر ایک حال میں برتر تمہیں کو مانا ہے
تمام خوشیوں کا محور تم ہی کو مانا ہے
تمہاری مسکراہٹ ہے ہماری جان یہ جانو
کہ ہم نے شادماں زیور تم ہی کو مانا ہے
تم ہی وہ پھول ہو جس سے مہکتا ہے یہ دل
کہ ہم نے خوشبو کا عنصر تم ہی کو مانا ہے
تم ہی سے راتیں ہیں روشن ہمارے جیون کی
کہ ہم نے روشنِ پیکر تم ہی کو مانا ہے
میرے الفاظ میں جو پیار ہے نظر آتا
اسی انداز کا تیور تم ہی کو مانا ہے
کرے قربان اپنی زیست کو سائر تم پہ
کہ اپنی جان سے بڑھ کر تم ہی کو مانا ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad