برے وقت میں اپنے بھی اغیارہوجاتےہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

برےوقت میں اپنےبھی اغیارہو جاتےہیں
مطلب ہو تو دشمن بھی یار ہو جاتےہیں

یہاں پیار کی خاطرکوئی قربانی نہیں کرتا
مگرہم یارکی خاطرمرنےکوتیارہو جاتےہیں

جس محبت کہ محلوں کی بنیادیں کچی ہوں
وہ وقت سے قبل ہی مسمار ہو جاتےہیں

محبت کی حقیقت وہی لوگ پہچانتےہیں
جوکسی کےعشق میں گرفتارہوجاتےہیں

Rate it:
Views: 379
04 Sep, 2012