بعد مدت تیری منزل کا نشاں پایا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

بعد مدت تیری منزل کا نشاں پایا ہے
گویا کہ ہم نے یہاں اپنا جہاں پایا ہے

تیرے پہلو میں آکے جو جہان پایا ہے
جہاں اس سے سوا حسین کہاں پایا ہے

بنا قسم اٹھائے ہم یہ بات کہتے ہیں
ہم جہاں خود سے ملے تم کو وہاں پایا ہے

تمہارے ہر ستم ہر ایک بے نیازی میں
نیاز مندی اور الفت کو نہاں پایا ہے

ہم نے عظمٰی گمان کو ہی زندگی جانا
زندگانی کی حقیقت کو گماں پایا ہے

Rate it:
Views: 382
18 Nov, 2013