بن تیرے کبھی چاند ہے ابھرا نہیں دیکھا
Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachiبن تیرے کبھی چاند ہے ابھرا نہیں دیکھا
سورج بھی کبھی وقت پہ ڈھلتا نہیں دیکھا
ویسے تو کئی اور ملے پر حسن کے پیکر
اے جان تمنا کوئی تجھ سا نہیں دیکھا
بن تیرے مرا کونسا دن چین سے گزرا
کس شخص نے مجھ کو کبھی روتا نہیں دیکھا
معمولی سی وحشت بھی اسے خون رلا دے
جس نے بھی کبھی عشق کا صحرا نہیں دیکھا
جیسے کہ ضرورت ہو ستاروں کی قمر کو
وہ شخص کبھی شہر میں تنہا نہیں دیکھا
جس میں ہو لحد تک ہی وفاداری کا جذبہ
ہم نے تو کوئی شخص بھی ایسا نہیں دیکھا
یہ ہجر جو باقرؔ مرے دلبر کی عطا ہے
یہ سوچ کے میخانے کا رستہ نہیں دیکھا
More Sad Poetry






