Add Poetry

بن کر اُڑے ہیں تتلیاں لمحے کبھی کبھی

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

بن کر اُڑے ہیں تتلیاں لمحے کبھی کبھی
کھاۓ ہیں یوں بھی آ نکھ نے دھوکے کبھی کبھی

اُن کو سنا سکے نہ کبھی دِل کی بات ہم
یوں بھی گیۓ ہیں رایگاں جذبے کبھی کبھی

اپنی انا مِٹا کے جھُکے اُن کے سامنے
مانے ہیں یوں بھی دِل کے تقاضے کبھی کبھی

قلب و نظر سے اُٹھتا دِکھایٔ دیا دھواں
بھڑکے ہیں یوں بھی روُح میں شعلے کبھی کبھی

اپنے لہوُ سے بھرنی پڑی زندگی کی مانگ
اُٹھے ہیں چاہتوں کے جنازے کبھی کبھی

عذراؔ نجانے کیوں ہیں وہ آ نکھیں بُجھی بُجھی
چمکے تھے جِس نظر میں ستارے کبھی کبھی

Rate it:
Views: 330
04 Nov, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets