بِلا جواز تو ہوتا نہیں خفا کویٔ
Poet: Azra Naz By: Azra Naz, UKبِلا جواز تو ہوتا نہیں خفا کویٔ
کِسی سے ہوتی ہے کچھ تو کہیں خطا کویٔ
یہ سوچ کر میں دُکھاتی نہیں غریب کا دِل
کہ لگ نہ جاۓ کہیں مجھ کو بد دُعا کویٔ
عجیب ڈھنگ سے گذری ہے زندگی ا پنی
نہ اجنبی ہے شہر میں ، نہ آشنا کویٔ
ہم ایک بوند بھی پیتے نہ زہرِ تنہایٔ
رۂ حیات میں ملتا جو آپ سا کویٔ
تو ہی غفورُ ہے ، تو ہی رحیم ہے مولا
نہیں ہے تیرے سوا میرا آسرا کویٔ
تجھی پہ ختم ہے میری محبتوں کا سفر
نہیں ہے تجھ سا زمانے میں دوُسرا کویٔ
مجھی سے عذراؔ بغاوت پہ دِل اُتر آیا
نہیں ہے دِل سا زمانے میں بے وفا کویٔ
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad