Add Poetry

بچوں کی نظم: ایک دو تین چار پانچ

Poet: ابنِ مُنیب By: ابنِ مُنیب, سکاکا

(انگریزی نرسری رہائم "وَن، ٹو، تھری، فور، فائیو، وَنس آئی کاٹ آ فش الائیو" پر مبنی)
ایک، دو، تین، چار، پانچ
مہنگی چُوڑی، سستا کانچ
چھ، سات، آٹھ، نو، دس
بھاگ کے ہم نے پکڑی بس
بھاگ کے بس کیوں پکڑی جی؟
چُوڑی واپس کرنی تھی!
واپس ہو گئی چُوڑی کیا؟
چُوڑی والا بھاگ گیا!
- ابنِ مُنیبؔ

دوسرا رنگ:

ایک، دو، تین، چار، پانچ
مچھلی پکڑی میں نے آج!
چھ ، سات، آٹھ، نو، دس
چھوڑ دیا پھر اُس کو بس!
چھوڑ دیا کیوں اُس کو جی؟
ڈر تھا مجھ کو کاٹے گی!
ڈرتے تھے تو پکڑی کیوں؟
میری مرضی، میں جانوں!
 

Rate it:
Views: 1124
04 Jun, 2020
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets