Add Poetry

بچپن

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

بچپن میں کتنی معصوم سی خواہشیں تھیں اے دوست
جیسے اک بلبل کے بچے کی تمنائیں تھیں اے دوست

نالوں میں نہانا اور زمین میں اگی سبزیوں سے پیٹ بھر لینا
بچپن میں کیا کیا چھوٹی چھوٹی شرارتیں تھیں اے دوست

ساون میں زندگی بارش کے پانی کے گرد گھومتی رھی
کاغذ کی کشتی سےکیاکیا محبتیں تھیں اے دوست

درختوں پر چڑھ کر پرندوں کی طرح چہکتے ھوئے کھیلنا
بنٹوں اور گلی ڈنڈوں کی کیا کیا کھیلیں تھیں اے دوست

پل بھرمیں ھنسنا پل بھر میں روٹھنا اور دل کی بدلتی حالتیں
یہی میری زندگی کی بیش بہا قیمتی ساعتیں تھیں اے دوست

مسجد میں راتوں کو اٹھ اٹھ کرشب بیداریاں کرنا
یہی دل معصوم کی پاکیزہ عبادتیں تھیں اے دوست

حسن زرا زرا سی بات پر دوستوں سے لڑ جھگڑ کر برپا قیامتیں کرنا
لب پر کسی کی تعریفیں کسی کی شکائتیں تھیں اے دوست

Rate it:
Views: 540
26 Sep, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets