بھول گیا میں اپنے ہی شہر کی گلیاں
Poet: Mubeen By: Mubeen, Islamabadبھول گیا میں اپنے ہی شہر کی گلیاں
 نہ وہ لوگ نہ گھر نہ پرانی حویلیاں
 
 وہ پیپل کے درختوں کی چھاؤں بھی نہیں
 نہ وہ معصوم بھولے بچوں کی اٹکیلیاں
 
 پرانی تہذیب جانے کہاں دفن ہے
 اس کے مرقد کی ملتی نہیں نشانیاں
 
 وہ وضع داری وہ لحاظ نہ ہمدردیاں
 نایاب ہو گئیں ہیں اب یہ خوبیاں
 
 وہی انساں ہے وہی نام وہی چہرہ
 جرم غریبی کی سزا میں ملتی ہیں سختیاں
 
 دختران وطن کے سروں سے چادر کہاں گئی
 قرب قیامت ہے پوری ہو رہی ہیں نشانیاں
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 