ہمارے گھر میں بھیا کا ڈبو رہتا ہے
بھونکنے سے اس کے سارا محلہ ڈرتا ہے
رنگت کا کیا کہنا اسکے آدھا سفید اور کالا ہے
دیکھ کر ایسا لگتا ہے رات اور دن کا ملاپ ہے
کھانا وہ بھیا کے ہاتھ سے ہی کھاتا ہے
سارے گھر کی بچی کچی ہڈیاں وہ کھا جاتا ہے
لٹیرے اور چوروں کو اس سے بہت ڈر لگتا ہے
ان کو دیکھ کر زور سے بھونکنے لگتا ہے