Add Poetry

بہار آئی مگر تم نہ آئے

Poet: محمد مسعود By: محمد مسعود , نوٹنگھم یو کے

بہار آئی مگر تم نہ آئے
آنا تھا جس کو مگر کیوں وہ نہ آئے
سوچتے ہیں اب ہم
کہ آنے والے تم کیوں نہ آئے
انتظار کرتے ہیں جن کا ہر پل
ہم کو یوں تڑپانے والے کیوں تم نہ آئے
تنہائی کا عادی کر دیا
اپنوں سے بھی بیگانہ کر دیا
مجھے یوں پاگل کر دینے والے کیوں تم نہ آئے
اگر آنا نہیں تھا تم کو
کیوں جاتے ہوئے واپسی کا اشارہ کر گئے تم
دیکھو آج بھی ہم تیرا ہی انتظار کرتے ہیں
اِن انتظار کے لمحوں کو ختم کرنے والے تم کیوں نہ آئے
میں ہوں اُدھورا بہت تمہارے بنا
مجھے اُدھورا کر کے جانے والے تم کیوں نہ آئے
جلدی سے آ کر مجھے مکمل کر دو
میں ہوں اُداس بہت اُداس مسعود
مجھے جلدی آ کر اُداس سے تبسم کر دو

Rate it:
Views: 319
29 Jul, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets