جب کوئی شکایت ہو تو کہہ دی جائے لفظوں میں
لہجوں کا یوں بدل جانا بہت تکلیف دیتا ہے
نبھا نہ پائیں جو باتیں وہ پھر نہ ہی کی جا تیں
یوں وعدوں سے مکر جانا بہت تکلیف دیتا ہے
مشکل راستوں پر ساتھ چلنا ہی محبت ہے
راستوں کو یوں بدل لینا بہت تکلیف دیتا ہے
جہاں تک ساتھ ممکن تھا وہاں تک ساتھ رہنا تھا
اچانک یوں بچھڑجانا بہت تکلیف دیتا ہے
ابھی تو آس ہے شائید کہیں مل جائے ایک دن
سانسوں کے ٹہرنے کا گمان بہت تکلیف دیتا ہے