بہت سے خواب سہانے نظر میں رکھتے ہیں
Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobarبہت سے خواب سہانے نظر میں رکھتے ہیں
ھم ان کے سارے فسانے نظر میں رکھتے ہیں
مجھے تو آج بھی یاد ہیں بیتے ھوئے وہ لمحے
ہم بھولے بسرے زمانے نظر میں رکھتے ہیں
کبھی تو ھو گا مداوا میری خلش کا صنم
ہم سارے زخم پرانے نظر میں رکھتے ہیں
نہیں ھے آج تجھے فرصت ہمیں منانے کی
ہم تیرے سارے بہانے نظر میں رکھتے ہیں
یقیں ھے ھو گا ملن ان سے آتے موسم میں
ہم ان کے سارے ٹھکانے نظر میں رکھتے ہیں
More General Poetry






