Add Poetry

بہت مشکل سہی پھر بھی پہچان اپنی الگ رکھنا

Poet: Gulzaib Anjum By: Gulzaib Anjum, Dubai

بہت مشکل سہی پھر بھی پہچان اپنی الگ رکھنا
کل کو کیا ہو گا،قابو میں اپنے وقت رکھنا

کئ آزمائش کی گھڑی میں پِِھسل نہ جانا
مانگ لے اگر کوئی تو پھر چاہت اپنی سردست رکھنا

کٹھن ہیں بڑی منزلیں پیار کی
تم زادِ راہ ساتھ اپنے ہمہ وقت رکھنا

رتبہ چاہیے اگر کوئے یار میں تو پھر
موسم کوئی بھی ہو جاری اپنی آمد و رفت رکھنا

بدلی تھی کیسے نگاہیں،توڑے تھے کیسے بندھن اُس نے
ہو سکے تو یاد ساری وہ سرگزشت رکھنا

اب کہاں میّسر تُجھے پہلی سی وہ ملاقاتیں زیّب
بس شاعری کرنا اور سمنبھال کر اُن کے خط رکھنا

Rate it:
Views: 428
14 Feb, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets