Add Poetry

بہکی بہکی سوچیں ہیں

Poet: saiyaan_sham By: saiyaan_sham, rawalpindi

بہکی بہکی سوچیں ہیں
کبھی آسمان کو چھؤں
کبھی ہواؤں کے سنگ جھوموں
اپنے ہی سپنوں میں
اپنی ہی ذات کو ڈھنڈوں

کبھی بات بات پر ہنسوں
کبھی سال بھر میں رؤوں
کبھی رات بھر نہ سوؤں
کبھی اپنے ی لفظوں میں
کسی راز کو میں ڈھونڈوں

کیسی بہکی بہکی سوچیں ہیں
کبھی حجر کو وصال لکھوں
کبھی سورج کو مہتاب لکھوں
جو دیکھا ہے برسوں سے
ان آنکھوں نے
کبھی اس خواب کو ڈھونڈوں
بہکی بہکی سوچیں ہیں

Rate it:
Views: 377
31 Jul, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets