بیتے ہیں الفت میں
Poet: Khalid Pervez By: Khalid Pervez, Sialkot, Pasrur, Saukin Windبیتے ہیں تیری الفت میں کیسے زمانے
تنہائی میں بھنورے گاتے ہیں ترانے
چاند تاروں سے بڑھ کر تھی محبت
ملے شاعروں کو لکھنے کے لئے افسانے
پل بھی جدا ہونے کو نہ جی چاہتا تھا
کس قدر اک دوسرے کے ہم تھے دیوانے
تجھ سے جدا ہوں ہے آنکھوں کو غم یہ
روتی ہیں کر کے یہ کئی کئی بہانے
نہ ہوتا منظور اگر خدا کو یہ خالد
کبھی اک دوسرے سے ہم نہ ہوتے بیگانے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad