بے خودی

Poet: By: Azal Bangalori, Bangalore

فطرتاً ہی بے خودی آئی ہے میرے ہوش میں
سرمدی آواز ڈالی کس نے میرے گوش میں

خواب گاہ اپنی تو تھی اس گوشئہ خاموش میں
ہم کو تو بس نیند آئی موت کی آغوش میں

جب مجھےکچھ ڈھونڈ کر پانے کا ہو جاتا ہے شوق
لاپتہ ہوجاتا ہوں میں خاک کے خود پوش میں

Rate it:
Views: 762
01 Aug, 2008