بے ربط، واجبی سی زندگی میں
ہر روز تو سر پہ قیامت نہیں ہوتی
سجدے میں سر رکھا یقیں آ گیا مجھے
پستی تو سر کو جھکانے سے نہیں ہوتی
ہوتا ہے اک لفظ پہ تقدیر کا فیصلہ
بے ربط تو کوئی عبارت نہیں ہوتی
بے نام و نشاں ہو کر بھی نشاں کا سلسلہ
بے شک کے خدا کی کوئی مورت نہیں ہوتی