Add Poetry

بے رخی اور جفا آپ کی فطرت تو نہیں

Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid sheikh, Lahore Pakistan

ٹھہرے طوفان سی جذبات کی حالت تو نہیں
جس کو خود بھی نہ سمجھ پاؤ وہ الفت تو نہیں

یہ طبیعت کا تلاطم تو چلو سہہ لے کوئی
بے رخی اور جفا آپ کی فطرت تو نہیں

مال و دولت کو میں ٹھکرا کے چلا آیا ہوں
خوش ہوں کٹیا میں محلات کی حسرت تو نہیں

میری روزی میں مرا خون پسینہ شامل
اپنے ہاتھوں کی کمائی مری ذلت تو نہیں

مشرقیت سے ہیں شرمندہ نئے عہد کے لوگ
اپنی تہذیب کو اپنانا جہالت تو نہیں

تیرے سجدوں میں جنوں ہے نہ کوئی سوز جگر
تیرے سجدے تری عادت ہیں عبادت تو نہیں

شوق رسوا ہے ، کہاں ناز ہو مجھ کو زاہد
شاعری شہر میں میرے لیے عزت تو نہیں
 

Rate it:
Views: 259
21 Sep, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets