بے سرو ساماں ہوں
Poet: Azhar By: Mohammad Azhar Nazir, Doha , Qatarبزم دیدارے یار سجی، تو اپنے آنے کا اعلان تو کر
آنسوئے نم سے، خون دل سے، اس کو سجا آتا ہوں
ایک جھلکی کا یقیں مجھ کو کرا دے ساقی
بخدا کچھ نہ کہوں جیسا بھی ہوں دوڑا چلا آتا ہوں
بے سرو ساماں ہوں، مسافر ہوں، تیرے شہر میں دوست
ایک کشتی ہے میرے پاس اس کو جلا آتا ہوں
گو حقیت نہ سہی، تصور جاناں میں سہی
کچھ تیری انکہی سنتا ہوں کچھ اپنی سنا آتا ہوں
نام لکھتا ہوں تیرا ریت پے سمندر کی
اس کو تکتا ہوں، تڑپتا ہوں، مٹا آتا ہوں
ہاں مجھے ہو گئی، سو محبت ہے، کیے جاتا ہوں
شعر لکھتا ہوں، ناؤ بناتا ہوں، بہا آتا ہوں
روز پیتا ہوں اظہر میں، تجھ سے جدائی کا زہر
بندہ مومن ہوں تو کیوں ہر بار ڈسا جاتا ہوں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad