بے مزہ ہے زندگی
Poet: UA By: UA, Lahoreاپنی وفا پہ بعد میں پہلے خدا پہ ہے یقیں
منزل مقصود اپنی ہم بھی پا لیں گے کہیں
بے مزہ ہے زندگی تیرے بغیر ہم نشیں
کیا کریں کہ دل ہمارا چین نہ پائے کہیں
چاند پھر سے جلوہ نما چاند آب و تاب سے
تجھے جلوہ نما دیکھ کر شرما نہ جائے کہیں
آئینے کو چھوڑو میری نظر سے پوچھو
تم جیسا حسیں ہوگا کوئی اور بھی کہیں
عظمٰی دریچے کھول دو باد صبا تھم نہ جائے
حبس میں دم گھٹ رہا ہے پھر نہ کہہ دینا کہیں
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi







