بے نیازی
Poet: Sidra Subhan By: Sidra Subhan, Kohatاجاڑ موسم کو بارشوں سے غرض نہیں ہے
اداس لمحوں پر زندگی کا قرض نہیں ہے
بہت سے لوگوں کو میں نے دیکھا ہے رخ بدلتے
سو تم بھی جاؤ، تمھارا بھی تو فرض نہیں ہے
بہت محبت ہے چشم تر کو تمھارے غم سے
یہ درد میری عقیدتیں ہیں، مرض نہیں ہے
تمہیں بلایا ہے جاں کدے میں مگر اے محرم
یہ ڈھرکنوں کی حکایتیں ہیں، عرض نہیں ہے
یہاں سے آگے وفا کا پنچھی ہی جائے سدرہ
یہ منتہی ہے، عداوتوں کی ارض نہیں ہے
More General Poetry






