بے وجہ دل الجھ گیا کیسے
Poet: UA By: UA, Lahoreبے وجہ دل الجھ گیا کیسے
خودبخود یہ سلجھ گیا کیسے
سب گرہیں کھول کے سلجھایا ہے
پھر یہ دھاگہ الجھ گیا کیسے
کوئی بھی تو سراغ نہ پایا
یہ معمہ سلجھ گیا کیسے
میں نے کچھ بھی نہیں کہا لیکن
تم نے سب کچھ سمجھ لیا کیسے
عظمٰی تعجب ہے مقدر پہ مجھے
کیسے الجھا سلجھ گیا کیسے
More General Poetry






